vosa.tv
Voice of South Asia!

کیلیفورنیا میں لٹیروں سے املاک کی حفاظت کے لیے نیشنل گارڈ طلب

0

ابتدائی تخمینوں میں کیلیفورنیا میں آگ سے ہونے والی تباہی سے57بلین ڈالر نقصان کی پیشگوئی،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد10ہوگئی، گرجا گھروں، ایک عبادت گاہ، سات اسکولوں اور دو لائبریریوں سمیت ہزاروں گھر تباہ

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) جنوبی کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے 45 مربع میل کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے  جو کہ سان فرانسسکو کے برابر ہے۔فائر فائٹرز کو پانی کی کمی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا  ہے اور آگ سے ہونے والے نقصان کو ناقابل تصور قرار دیا جا رہا ہے۔کاؤنٹی کے شعبہ طبی معائنہ کار کے مطابق لاس اینجلس میں آتشزدگی سے کم از کم 10 اموات ہوئی ہیں۔ گرجا گھروں، ایک عبادت گاہ، سات اسکولوں اور دو لائبریریوں سمیت ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔اسی طرح بارز، ریستوراں، بینک اور گروسری اسٹورز بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔لوگ آگ سے پریشان ہیں اور حکام قابو پانے کے لیے سر توڑ کوشش کررہے ہیں ایسے میں تباہ شدہ علاقوں میں لوٹ مار معمول بن گئی ہے ،لٹیروں تباہ اور جلی عمارتوں بینکوں اور گھروں میں داخل ہوکر لوٹ مار کررہے ہیں لو اور اب تک لوٹ مار کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جس میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔تباہی اس قدر ہوئی ہے کہ لوگ اپنی جائیدادوں کی پہچان کرنے سے قاصر ہیں۔حکام نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے جنوبی کیلفیورنیا میں نیشنل گارڈ کو طلب کرلیا ہے تاکہ وہ املاک کی حفاظت کو یقینی بناسکیں۔جنگل میں لگنے والی آگ  اور پھر تباہی نے ایل اے کے پانی کے نظام میں پائی جانے والی  کمزوری کو بے نقاب  کردیا ہے۔آگ بجھانے والے عملے کو پانی کے کم دباؤ اور فائر ہائیڈرنٹس خشک ہونے کی وجہ سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر کا پانی کا نظام اتنی بڑی مقدار میں پانی کی فراہمی کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ایل اے کاؤنٹی کے پبلک ورکس ڈائریکٹر مارک پیسٹریلا نے کہا کہ میونسپل پانی کا نظام مؤثر طریقے سے کام کرتے رہتے ہیں لیکن یہ نظام جنگل کی آگ سے لڑنے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا ۔پیسیفک پالیسیڈس میں پانی کے تین بڑے ٹینک ہیں جن میں سے ہر ایک میں تقریباً ایک ملین گیلن پانی تھا لیکن  وہاں بھی  پانی ختم ہو گیا۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ آگ کی شدت کی وجہ سے فائر فائٹرز کو زیادہ ٹینکوں کے ساتھ بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔جب عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف تھا تو ایک ڈرون کی مدد حاصل کی گئی کہ کہاں کہاں تک تباہی ہوئی ہے ۔اس دوران  پانی گرانے والا سپر سکوپر ڈرون سے ٹکرا گیا۔اس واقعہ کی ایف اے اے تحقیقات کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.