خواتین کے جھگڑے میں ایک خاتون چاقو کے وار سے قتل
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے ویسٹ برائٹن میں خواتین کے جھگڑے میں ایک خاتون کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ جھگڑا کسی ذاتی تنازعے کی بنا پر شروع ہوا تھا جس میں 20 سے زیادہ خواتین ملوث تھیں۔ یہ لڑائی دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے شدت اختیار کر گئی، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کو چاقو کے وار سے شدید زخی کر دیا گیا۔ مقامی حکام کو اطلاع ملنے پر وہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انھیں خاتون خون میں لت پت ملی۔ خاتون کر فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث متعدد افراد کی شناخت کی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔