ایف بی آئی نے میئر ایرک ایڈمز کے خلاف نیا پنڈورابکس کھول دیا
ایف بی آئی نے ایڈمز کے خلاف نئی درخواست عدالت میں دائر کردی جس میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے
نیویارک (ویب ڈیسک) ایف بی آئی نے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے اضافی مجرمانہ طرز عمل کے بارے میں انکشاف کیا اور وفاقی استغاثہ نے ایک نئی درخواست عدالت میں دائر کردی ۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایڈمز کے عمل میں ملوث اضافی افراد کی نشاندہی کررہے ہیں اور ایڈمز کے اضافی مجرمانہ طرز عمل کو بے نقاب کرنا جاری رکھا جائے گا۔درخواست میں کہا گیا کہ فرد جرم اس بات پر یقین کرنے کی وجہ فراہم کرتی ہے کہ جیسے ہی ایڈمز اور اس کے اتحادیوں کو ممکنہ گواہ معلوم ہوئے تو انہوں نے گواہوں پر اثر انداز ہونا شروع کردیا تاکہ ان کی گواہی کو متاثر کیا جائے۔ملزمان کا یہ عمل خلاف قانون ہے اور یہ کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔وفاقی استغاثہ نے ابتدائی سماعتوں کے دوران کہا تھا کہ مئیر کے فوجداری مقدمہ میں اضافی فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے لیکن وفاقی استغاثہ نے اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔مئیر ایرک ایڈمز نے وفاقی استغاثہ کے دعووں کی تردید کی اور کہا کہ میں لوگوں کو مجرمانہ کارروائیوں کا ارتکاب کرنے کے لیے نہیں کہتا لہذا تفتیش کے ساتھ کسی بھی چیز سے نمٹنے کے لیے میرے وکیل سے بات کریں۔میئر نے مزیدتبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے دفاعی وکیل ایلکس سپیرو کو سوالات بھیجے ہیں۔مئیر نے صحافیوں کے سوالات پر کہا کہ میں نے بار بار کہہ رہا ہوں کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا میرے وکلاء معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ مجھے شہر چلانا ہے۔میئر کے وکیل نے کہا کہ وفاقی استغاثہ صحیح کام کرنے کے بجائے صرف سرخی تلاش کر رہے ہیں۔