vosa.tv
Voice of South Asia!

1400فائر فائٹر جنوبی کیلیفورنیاجنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں سرگرم

0

لاس اینجلس: تباہ کن اور جان لیوا طوفان کی پیشگوئی کی گئی تھی اور یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوئی اور جنوبی کیلیفورنیا کے جنگل کے بڑے حصے کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے اور امکان ہے کہ اس آگ پر قابو پانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔اس آگ پر قابو پانے کے لیے 1400فائر فائٹر جان کی بازی لگا رہے ہیں کہ کسی طریقے سے آگ پر قابو پالیا جائے۔الٹاڈینا کے قریب ایٹن کینین کے علاقے میں شام کے وقت آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بڑھ گئی اور شدت اختیار کرلی ۔جس کے بعد حکام نے کم از کم30ہزار  رہائشیوں کو پیسیفک پیلیسیڈس سے انخلاء کا حکم دے دیا۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے 1400سے زائد فائر فائٹر کام کررہے ہیں  اور وہ آگ سے لڑ رہے ہیں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک آندھی  تھی جس سے آگ  لگی ہے اور ہم جنگل سے باہر نہیں ہیں۔ہم پہلے ہی پیسیفک پیلیسیڈس میں آگ کے تباہ کن اثرات دیکھ رہے ہیں جو چند منٹوں میں تیزی سے بڑھتے گئے۔لاس اینجلس کاؤنٹی اور اینجلس نیشنل فاریسٹ فائر فائٹرز بھی الٹاڈینا کے اوپر ایٹن کینین کے علاقے میں قریب ہی جلنے والی ایک اور  آگ پر قابو میں لگے ہوئے ہیں۔اسی طرح  نارتھ پیڈرا موراڈا ڈرائیو کے 1100 بلاک میں صبح آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی، جس سے سانتا مونیکا پہاڑوں کے اوپر دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھ رہے تھے۔لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ نے الرٹ سسٹم کے ایک بیان میں کہا کہ قرب وجوار میں رہنے والوں کو سامان اور پیاروں کو اکٹھا کرکے علاقے سے نکل جائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے اور شہریوں کو صورتحال سے آگاہ کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.