vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی میں  پانی کی فراہمی کا بحران ختم

0

نیویارک: میئر ایرک ایڈمز اور نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل پروٹیکشن کے کمشنر نے شہر میں پانی کی فراہمی کے بحران کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ حکومتی اداروں کی حکمت عملی، نیو یارک کے باشندوں کی پانی بچانے کی کوششیں، اور خوشگوار موسم کے باعث شہر کے ذخیرہ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے، جس سے لاکھوں رہائشیوں کے لیے پانی کی فراہمی کی ضمانت اور پانی کے بحران کا خطرہ ختم ہوگیا۔میئر ایڈمز نے  کہا کہ نیو یارک کے باشندوں کی پانی بچانے کی مسلسل کوششوں اور پچھلے دو مہینوں کی اضافی بارش کے باعث ہم اب شہر میں ڈراوٹ واچ کو کامیابی سے ختم کرنے کے قابل ہیں۔ مئیر نے کہا کہ ہماری شہر کی لچک اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو دوبارہ ثابت کر لیا ہے۔کمشنر روہت اگروالہ نے کہا کہ ڈراوٹ واچ کے خاتمے سے ڈپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل پروٹیکشن کی حکمت عملی اور نیو یارک سٹی کے پانی کے وسائل کے انتظام کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ میں اپنے ساتھی اداروں اور نیو یارک کے تمام باشندوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پانی کی بچت میں مدد کی۔نیو یارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف اینوائرنمنٹل کنزرویشن کے عبوری کمشنر شان مہار نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور نیو یارک کے باشندوں کی محنت سے پانی کے وسائل کی بچت نے ریاست بھر میں خشکی کے حالات میں کمی کی ہے۔میئر ایڈمز اور کمشنر اگروالہ نے 2 نومبر کو شہر میں ڈراوٹ واچ کا آغاز کیا تھا جب شہر کی تاریخ میں سب سے زیادہ خشک موسم تھا۔ اس کے بعد 18 نومبر کو ڈراوٹ واچ کو ڈراوٹ وارننگ میں تبدیل کیا گیا۔نومبر اور دسمبر میں بارش کی مقدار اوسط سے 20 فیصد زیادہ رہی، جس کے باعث کیٹسکِلز اور ہڈسن ویلی کے ذخائر میں قابل قدر اضافہ ہوا۔ ڈپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل پروٹیکشن نے شہر کی پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے اور ڈراوٹ کے دوران بھی شہر کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کا پینے کا پانی فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داری پر قائم رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.