vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں خاتون کے ساتھ موسیقی سننے والا 35سالہ شخص قتل

0

کوئنز میں ٹیکسی اور کار تصادم،خاتون جاں بحق ، نیویارک میں بے گھر شخص جھلس کر زخمی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن ہیلز کچن میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 35 سالہ شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔مقتول کی شناخت  جیکسن کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ مین ہٹن ہیلز کچن  میں ویسٹ 49 ویں اسٹریٹ پر د پیش آیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں پارٹی چل رہی تھی اور موسیقی کی آواز آرہی تھی کہ اچانک گولیاں چلی اور جیکسن زخمی ہوکر گر پڑا ۔واعہ کی اطلاع پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ جب پارٹی چل رہی تھی تو معاملہ تشدد کی طرف بڑھ گیا جس میں جیکسن کی جان چلی گئی ۔کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے کوئنز میں ساؤتھ اوزون پارک کے قریب ٹیکسی اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔متوفیہ کی سناخت  ودیا ڈوکران فرانکو کے نام سے ہوئی جو کہ ٹیچر تھیں اور کمیونٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھی ۔واقعہ  لیفرٹس بلیوارڈ اور 115 ویں ایونیو پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیلی ٹیکسی کی کار سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون زد میں آگئی۔واقعہ میں دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں میں سے ایک کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے  لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔مزید براں  نیویارک کے علاقےمین ہٹن کے پین  پولیس اسٹیشن کے قریب سے 67سالہ شخص زخمی حالت میں ملا جو جھلس گیا تھا ۔پولیس نے زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جہاں پر اسے طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا  ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے یہ واقعہ پین پولیس اسٹیشن سے متصل ہوا ہے ۔متاثرہ شخص  کی ٹانگوں اور جسم کے اوپری حصے میں جلنے کے زخم آئے۔ پولیس اس بات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہی ہے کہ آگ متاثرہ شخص نے لگائی یا کسی اور نے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.