نیویارک پولیس میں24گھنٹوں کے دوران ہلچل بڑھاپا،داخلی امور کے سربراہ بھی فارغ
اس سے قبل چیف آف ڈیپارٹمنٹ فیفری میڈری پر جنسی الزامات عائد ہوئے تو انہیں عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا،واقعات کے تحقیقات شروع،کمشنر جیسکا ٹش نے استعفی قبول کرنے اور فارغ کرنے میں ذرا برابر وقت بھی نہیں لگایا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ہفتے کی صبح خبر نکلی کہ جنسی الزامات عائد ہونے پر جیفری میڈری نے جمعہ کی دیر رات عہدے سے استعفی دیا ۔اس استعفے کو کمشنر جیسکا ٹش نے ایک منٹ سے قبل ہی منظور کرلیا ۔ابھی جیفری کے عہدے سے ہٹے کو چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ ایک اور بڑی خبر آگئی کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے داخلی امور کے سربراہ(میگوئل ایگلیسیاس)Miguel Iglesiasکو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے ۔چیف آف انٹرنل افیئرز(داخلی امور بیورو) محکمہ پولیس کے اندر بدعنوانی کے معاملات کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔نیویارک پولیس کمشنر نے مذکورہ بیورو کے سربراہ کو اپنی کمان سے باہر نکال کر پھینک دیا ہے ۔کمشنر نے فورا ہی داخلی امور کے سربراہ کے لیے 38سالہ تجربہ کار ایڈورڈ اے تھامسن کو عبوری طور پر مقرر کردیا۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ داخلی امور کے سربراہ کو اندیشہ تھا کہ کوئی کارروائی ہونی ہے انہوں نے پہلے ہی ریٹائر ہونے کا ارادہ ظاہر کردیا تھا۔نیویارک پولیس کمشنر جیسکا ٹش کا بیان سامنے آیا ہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کےداخلی امور کے بیورو کو ہمیشہ سالمیت کے تحفظ اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے وقف ہونا چاہیے۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ہلچل بڑھاپا ہے کیونکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک بار پھر اسکینڈل کی زد میں ہے ۔نیویارک پولیس کی ایک خاتون نے دعوی کی کہانی کی اشاعت کے لیے بڑے اخبار سے رابط کیا تو اخبار نے موقف لینے کے لیے حکام سے رابط کیا تو یہ اسکینڈل منظر عام پر آیا۔ابھی یہ کہانی شائع ہونی تھی کہ لوئر مین ہٹن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں اوور ٹائم منظور کرنے کے بدلے جنسی حمایت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔اگر جنسی حمایت کا مطالبہ منظور کرلیا جائے تو اوور ٹائم منظور ملتا ہے۔اس بات کا علم جیفری کو ہوچکا تھا تو انہوں نے فورا ہی اپنے ریٹائرمنٹ کے کاغذات بھیج دئیے تھے۔اس حوالے سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا بیان آیا کہ محکمہ جنسی الزامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور اس معاملے کی مکمل چھان بین کرے گا۔الزامات کی تحقیقات ہورہی ہے اور اس کے ساتھ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کا دفتر بھی تفتیش کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین اور پریشان کن دعوے ہیں جو مبینہ طور پر مین ہٹن میں واقع نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئے ہیں۔” "ہم تفتیش کر رہے ہیں۔شہر کو توقع ہے کہ الزام لگانے والا اپنے الزامات کو بیان کرتے ہوئے دعویٰ کا نوٹس دائر کرے گا۔میڈری نے 1991 میں نیویارک پولیس میں کیرئیر کا آغاز کیا تھا اورمحکمہ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کا دور ہنگامہ خیز رہا ہے۔ایک نگران بورڈ نے سفارش کی کہ جیفری کو 2021 کی گرفتاری میں مداخلت کرنے پر سزا دی جائے۔اس کیس کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی ۔جب سفارش ہوئی تو سابق کمشنر Keechant Sewell نے نظم و ضبط کی منظوری دی لیکن ان کے جانشین ایڈورڈ کبان نے سفارش کو مسترد کر دیا تھا۔میڈری کو پہلے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے اور صنفی امتیاز کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ان الزامات کی انہوں نے تردید کی ہے۔ اس حوالے سےنیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے ترجمان نے ہفتے کو بیان جاری کیا کہ ہم ان الزامات سے بہت پریشان ہیں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ میئر ایڈمز پولیس کمشنر ٹِش کے ساتھ رابطے میں ہیں ہر معاملے سے باخبر ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ایسے معاملات کی ایک علیحدہ محکمانہ جائزہ رپورٹ تیار کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی اعلیٰ افسر اپنی طاقت کا نامناسب استعمال نہ کرئے۔