vosa.tv
Voice of South Asia!

30لاکھ سرکاری ملازمین کے سوشل سیکورٹی میں اضافے کا بل منظور

0

امریکی سینٹ نے ہفتے کے روز سابق سرکاری ملازمین کے بل کی منظوری دی،اگلا قدم صدر جوبائیڈن کی طرف جاتا ہے جن کے دستخط کے بعد 30لاکھ سابق سرکاری ملازمین کے سماجی تحفظ کے فوائد کی دیرینہ کمی کو پورا کردئے گا

واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے ہفتے کے  روزلاکھوں لوگوں کے  سماجی تحفظ کی ادائیگیوں کو بڑھانے کے لیے قانون سازی مکمل  کرتے ہوئے بل منظور کرلیا ہے ۔ کانگریس کے ذریعے سابق سرکاری ملازمین کے لیے ایک طویل مدتی ترجیح کو آگے بڑھایا گیا ہے۔جس کے بعد دو طرفہ بل دستخط کے لیے صدر جو بائیڈن کے پاس جائے گا ۔جس کے بعد  تقریباً 30 لاکھ لوگوں کے لیے سماجی تحفظ کے فوائد میں دیرینہ کمی کو ختم کر دے گا جو وفاقی، ریاستی اور مقامی حکومت سے پنشن حاصل کرتے ہیں یا عوامی خدمت کی ملازمتوں جیسے اساتذہ، فائر فائٹرز اور پولیس افسران کو پنشن ملتی ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل سیکیورٹی فیئرنس ایکٹ دہائیوں پرانا معاملہ ہے جس کی سینٹ نے منظوری دی ہے۔اس قانون سازی پر کئی دہائیاں گزر چکی ہیں لیکن اسے منظور کرنے کی کوشش  سال کےآخری ہفتوں میں ہوئی ہے یعنی یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ آخری منٹوں میں مکمل ہو گئی۔ سینیٹ کے تمام ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ 27 ریپبلکنز نے بل کے حق میں ووٹ دیا، جس سے اسے 76-20 کی حتمی تعداد ملی ہے۔اس حوالے سے سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر  کا  بیان آیا ہے کہ لاکھوں ریٹائرڈ اساتذہ اور فائر فائٹرز اور لیٹر کیریئرز اور ریاستی اور مقامی کارکنوں نے اس لمحے کا کئی دہائیوں تک انتظار کیا ہے۔ اب ریٹائر ہونے والے ملازمین اپنی محنت سے کمائے گئے سوشل سیکیورٹی فوائد کو ان سے چھینتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔سوشل سیکیورٹی ہمارے متوسط ​​طبقے کی بنیاد ہے اور یہ ریٹائرمنٹ سیکیورٹی ہے جس میں امریکی ادا کرتے ہیں اور زندگی بھر کماتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.