vosa.tv
Voice of South Asia!

مسجدِ حمزہ میں خون کے عطیات کا کیمپ

0

نیویارک (ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ کی ناساو کاونٹی کے علاقے  ویلی اسٹریم میں واقع مسجدِ حمزہ  نے نیویارک بلڈ سینٹر کے اشتراک سے خون کے عطیات جمع  کرنے کے لیے بلڈ ڈرائیو کا اہتمام کیا ۔نیویارک بلڈ سینٹر کے طبی اور نیم طبی عملے نے عطیہ کنندگان سے خون جمع کرنے کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کیے جہاں مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے  ضرورت مند افراد کی زندگی بچانے کے لیے خون کا عطیہ دیا۔بلڈ ڈونرز کا کہنا ہے کہ خون کا عطیہ ناصرف صدقہ جاریہ ہے  بلکہ  صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ مسجدِ حمزہ کی انتظامیہ کے مطابق وہ گزشتہ سات سال سے اس بلڈ ڈرائیو کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.