vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کی بیٹی منہال علی نے ایم بی اے مکمل کر لیا

0

نیو یارک(ویب ڈیسک) نیو یارک کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کی بیٹی منہال علی نے یونیورسٹی آف نارتھ امریکہ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر لی۔ اس خوشی کے موقع پر کمیونٹی کے مختلف افراد نے منہال علی اور ان کے خاندان کو مبارکباد دی ہے۔منہال علی کی کامیابی کو نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی کی کامیابی پر فخر ہے اور وہ دعا گو ہیں کہ منہال مستقبل میں بھی کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کرے۔منہال علی کی کامیابی پر نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہر والدین کا خواب ہوتا ہے کہ ان کی اولاد اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.