vosa.tv
Voice of South Asia!

بیس بال کھیل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو متعارف کروانے کا فیصلہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک میٹس نے بیس بال کے کھیل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو اپنی ٹیم کی حکمت عملیوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق میٹس ٹیم نے  اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے، کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو جانچنے، اور کھیل کی حکمت عملی میں تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ اے آئی کا استعمال بیسبال میں کھلاڑیوں کی فزیکل اور نفسیاتی حالت کا تجزیہ، مخالف ٹیم کے کھیل کا انداز سمجھنا اور میچ کے دوران فوری فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے میٹس اپنی ٹیم کو زیادہ مؤثر اور کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ قدم بیسبال کی حکمت عملی میں ایک نئے انقلاب لائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیسبال میں  اے آئی کا استعمال، ٹیکنالوجی کھلاڑیوں کی تربیت، ان کے ڈیٹا تجزیہ اور ٹیم کی حکمت عملی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.