گوگل کا جمنی 2.0 اے آئی ماڈلز کا پہلا ورژن جاری
گوگل نے حال ہی میں جمنی 2.0 اے آئی ماڈلز کا پہلا ورژن جاری کر دیا ہے۔
گوگل کے چیٹ جی پی ٹی کے حریف کے طور پر متعارف کروائے جانے والے جمنی 2.0 ماڈلز زیادہ طاقتور اور ذہین ہیں جن میں انسانوں کی طرح گفتگو کرنے پیچیدہ سوالات کا جواب دینے اور معلومات فراہم کرنے کی صلاحیتیں مزید بڑھا دی گئی ہیں۔ یہ ماڈلز گوگل کی جدید ترین تحقیق اور ڈیٹا پروسیسنگ ٹیکنالوجیز پر مبنی ہیں جن کے ذریعے کاروبار، تعلیمی ادارے اور افراد مصنوعی ذہانت کے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ماڈلز زبانوں کی بہتر تفہیم، مخصوص سوالات کے جوابات، اور زیادہ موثر نتیجے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گوگل کا یہ نیا اقدام مصنوعی ذہانت کی دنیا میں اس کے مقام کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش ہے جس کے ذریعے اس نے بڑی کمپیوٹر ٹیکنالوجیز کی دنیا میں اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔