وکیل علینہ حبہ صدارتی مشیر مقرر
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے علینہ حبہ کو صدارتی مشیر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ٹرمپ کے خلاف ہش منی کیس میں ان کی وکالت کرنے والی علینہ حبہ اب وائٹ ہاؤس میں صدر کے قانونی اور مشاورتی معاملات کی نگرانی کریں گی۔ ان کی تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ متعدد قانونی تنازعات کا سامنا کر رہے ہیں جن میں انتخابی مداخلت، کاروباری امور اور مالی معاملات شامل ہیں۔ حبہ کی تقرری پر سیاسی حلقوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک وفادار اور قابل وکیل ہیں جو سابق صدر کے مفادات کا تحفظ کریں گی۔ لیکن ناقدین نے اس تقرری کو ٹرمپ کی قانونی مشکلات سے بچنے کی حکمت عملی قرار دیا ہے۔