vosa.tv
Voice of South Asia!

سینئیر صحافی عابد شمعون کو ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا

0

پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چیئرمین اور معروف سینئیر صحافی عابد شمعون چاند کو ان کی اعلی 30 سالہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں صنم پروڈکشن سعودی عرب کی جانب سے بیسٹ آف جرنلسٹ  2024 کے ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صنم پروڈکشن کے چیف آرگنائزر کامران ملک کا کہنا تھا کہ عابد شمعون چاند کی بہترین مثالی،مثبت اور بے لوث صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں "ایشین ایوارڈ”دیا گیا کامران ملک کا کہنا تھا کہ عابد شمعون چاند جیسے نڈر،بے باک،باکردار صحافی دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں عابد شمعون چاند نے صحافت کے ذریعے پاک سعودی دوستی اور پاکستان کے مثبت امیج کو اپنی بہترین رپورٹنگ سے اجاگر کیا ایوارڈ ملنے پر پاکستانی اور دیگر ایشین کمیونٹی نے بھرپور طریقے سے عابد شمعون چاند کو مبارکباد پیش کی خوشی کے اس مسرت موقع پر عابد شمعون چاند نے اس پذیرائی پر صنم پروڈکشن کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے پاکستان سمیت پوری ایشین کمیونٹی کیلئے اپنی صحافتی خدمت اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتا  رہوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.