vosa.tv
Voice of South Asia!

 شوٹر کی معلومات فراہم کرنےپر50ہزار ڈالرز  رقم مقرر   

0

یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او کے قاتل نےنیویارک حکام کی نیندیں حرام کردیں،4دن سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود نیویارک کے تفتیش کار آلہ قتل برآمد نہ کرسکے نہ ہی تھامسن کے قتل کی وجوہات سامنے آسکی اور نہ ہی قاتل کے اصل نام تک پہنچ سکے ہیں،سینٹرل پارک سے برآمد ہونے والے بیگ سے ملنے والی رقم فرانززک کے لیے لیب منتقل،نیویارک پولیس تصویریں حاصل کرسکی ہے،شوٹرکی ایک اور نئی تصویر مل گئی  

 نیویارک(ویب ڈیسک) ایک ماسک پہنے شوٹر آیا اوریونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای اور سر عام سڑک پر گولیاں مار کرقتل کیا اور یوں گیا کہ کسی کو کچھ پتہ ہی نہ چلا ۔جدید وسائل سے مالا مال نیویارک اور ایف بی آئی 4دن سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود  آلہ قتل برآمد نہ کرسکے ،نہ ہی قتل کی وجوہات سامنے آئی ہیں اور نہ ہی شوٹر کا اصل نام جان سکے ہیں۔تحقیقات کے دوران نیویارک پولیس نے سینٹرل پارک اور اردگرد کے تالابوں کی چھان بین کی ہے اور غوطہ خوروں کو تالابوں میں اتارا لیکن کوئی نتیجہ نہیں ملا ۔ایسا لگتا ہے کہ جہاں سےتحقیقات شروع ہوئی تھی وہیں پر رکے ہوئے ہیں ۔نیویارک پولیس کو سینٹرل پارک سے شوٹر کا بیگ برآمد ہوا تھا جب اس بیگ کی تلاشی لی گئی تو بیگ سے جکیٹ اور رقم برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کا خیال ہے کہ یہ رقم شوٹر کے زیر استعمال تھی جسے وہ خرچ کررہا تھا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ رقم اسے ادا کی گئی ہو کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء خرید کر کھالے۔پولیس نے ملنے والی رقم  فرانزک کے لیے لیب منتقل کردی ہے ۔نیویارک  پولیس کو  شوٹرکی نئی تصاویر ملی ہیں جو  جاری کردی گئی ہیں۔نیویارک پولیس کو یقین ہے کہ مشتبہ شوٹر شہر سے دور جاچکا ہے۔ ایف بی آئی بھی  اب شوٹر کی تلاش میں شامل ہو گئی ہے ۔ تفتیش کار ملک بھر میں مشتبہ شخص کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ پہلے ہی متعدد ریاستوں میں لیڈز فراہم کرچکے ہیں ۔خیال کیا جاتا ہے کہ مشتبہ شخص جس بس میں سوار ہوا تھا اس نے شہر سے باہر چھ یا سات اسٹاپ بنائے تھے۔ایف بی آئی نے شوٹر کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے پر50ہزار ڈالر بطور انعام مقرر کیا ہے ۔ 50 سالہ تھامسن کو بدھ کی صبح تقریباً 6:45 پر نیویارک ہلٹن کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ حملہ قرار دیا ہے۔

  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.