جوڈی گارلینڈ کی چوری شدہ روبی چپل 28 ملین ڈالر میں نیلام
منی پولس: مشہور روبی چپل کا ایک جوڑا جسے جوڈی گارلینڈ نے دی وزرڈ آف اوزمیں پہنا تھا یہ جوڑی تقریباً دو دہائیاں قبل ایک میوزیم سے چوری ہو گئی تھی،ہفتہ کو روبی چپل کا جوڑا 28 ملین ڈالرز میں نیلا م ہوا ہے۔ہیریٹیج آکشنز نے اندازہ لگایا تھا کہ وہ3ملین ڈالرز یا اس سے زائد رقم ہ حاصل کریں گے لیکن تیز رفتار بولی نے اس رقم کو سیکنڈوں میں کہیں زیادہ بڑھا دیا اور منٹوں میں اسے تین گنا کر دیا۔ فون کے ذریعے پیشکش کرنے والے چند بولی دہندگان 15 منٹ کے لیے آگے پیچھے ہوتے رہے کیونکہ قیمت آنکھوں کو چھونے والی حد تک پہنچ گئی۔ڈیلس میں قائم نیلام گھر میں خریدار فیس سمیت 32.5 ملین ڈالرز ادا کرے گا۔ کامیاب بولی لگانے کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔چمکیلی سرخ ایڑیاں 2005 میں گرینڈ ریپڈز، مینیسوٹا میں جوڈی گارلینڈ میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں جب ٹیری جون مارٹن نے میوزیم کے دروازے اور ڈسپلے کیس کے شیشے کو توڑنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کیا۔یہ معمہ ایف بی آئی نے2018میں حل کیا تھا ۔مارٹن اب 77 سال کا ہے جو شمالی مینیسوٹا میں گرینڈ ریپڈز کے قریب رہتا ہے، مئی 2023 میں اس پر فرد جرم عائد ہونے تک عوامی طور پر چور کے طور پر سامنے نہیں آیا تھا۔ اس نے اکتوبر 2023 میں اعتراف جرم کیا۔ جب اسے سزا سنائی گئی تو وہ وہیل چیئر اور اضافی آکسیجن پر تھے۔