میئر ایڈمز کا دیگر حکام کے ساتھ مل کر فٹبال کلب کے ویلٹس پوائنٹ میں نئے ساکر اسٹیڈیم کا سنگِ بنیاد
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے دیگر حکام کے ساتھ مل کر ویلٹس پوائنٹ میں ایک جدید ساکر اسٹیڈیم اتحاد پارک کا سنگِ بنیاد رکھا ہے۔
ایڈمز اور کونسل ممبر فرانسسکو مویا کےبمطابق یہ اسٹیڈیم نیویارک سٹی کا پہلا خصوصی فٹبال اسٹیڈیم ہوگا جو 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ منصوبہ ویلٹس پوائنٹ کی بحالی کا ایک بڑا حصہ ہے جس میں اسٹیڈیم کے ساتھ رہائشی یونٹس، تجارتی جگہیں، اور عوامی سہولیات بھی شامل ہیں۔ اتحاد پارک کی تعمیر سے نہ صرف کھیلوں کے مواقع بڑھیں گے بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا کیونکہ اس منصوبے سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ میئر ایڈمز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹیڈیم نیویارک کے کھیلوں کے منظرنامے میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا اور مقامی کمیونٹی کو متحد کرے گا۔