vosa.tv
Voice of South Asia!

ایئر ویز کی ایک پرواز میں دھوئیں کی بو محسوس ہونے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ 

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریپبلک ایئر ویز کی ایک پرواز میں مسافروں کو دھوئیں کی بو محسوس ہونے کے بعد پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ایمرجنسی لینڈنگ کروا دی۔

ایئرلائن کے مطابق، طیارے کے اندر دھوئیں کی بو کی اطلاع ملتے ہی پائلٹ نے محفوظ طریقے سے پرواز کو واپس ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکام نے ایمرجنسی پروسیجر کے تحت تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو چوٹیں نہیں آئیں۔ حکام طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ دھوئیں کی وجہ کا پتا چلایا جا سکے۔ ایئرپورٹ حکام نے اس واقعے کے بعد دیگر پروازوں میں کچھ تاخیر کی اطلاع دی ہے لیکن ایئرپورٹ کی سروسز دوبارہ معمول پر آ گئی ہیں۔ ریپبلک ایئرویز نے واقعے کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے اور مسافروں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.