vosa.tv
Voice of South Asia!

بارسلونا میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کلچرل ایونٹ

0

اسپین(نمائندہ خصوصی)اسپین کے شہر بارسلونا میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے کلچرل ایونٹ سجایا گیا جس میں پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔اسپین کے شہر بارسلونا میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دیگر نجی بنکوں کے اشتراک سے پاکستان کلچرل ایونٹ سجایا جس کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار کے سلوگن کے ساتھ ترسیلات زر کو لیگل بنکنگ سسٹم کے ذریعے بھجوانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا اس موقعہ پر کلچرل ایونٹ میں شریک فیملیز نے سوہنی دھرتی کوز پروگرام میں حصہ لیا اور ڈھیروں انعامات جیتے جبکہ نامور گلوکار عاصم اظہر اپنی شاندار پرفارمنس دیکر شرکاء کو خوب محظوظ کیا اس موقعہ پر وزارت خزانہ کے ایڈیشنل فنانس سیکرٹری امجد محمود اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اختر جاوید اور دیگر نجی بینکوں کے افسران کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ملکی اثاثہ اور سرمایہ ہیں جنھوں نے ہمیشہ زرمبادلہ کی شکل میں پاکستان کی بہتر انداز میں خدمت کی ہے تاہم ضرورت ہے کہ اسپین سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری لیگل بینکنگ چینلز سے اپنی ترسیلات زر کو اپنے ملک بھجوائیں تاکہ پاکستان کی معاشی ترقی کو مزید بہتر بنایا جاسکے آئی پی جی گروپ کے سی ای او جواد غلام رسول کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایسے آگاہی اور تفریحی ایونٹس آئندہ بھی منعقد کیے جاتے رہیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.