مئیر ایڈمز اور چانسلر راموس کا طلباء کے لیے نئے انٹرن شپس پروگرامز کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے مئیر ایریک ایڈمز اور چانسلر ایولیوس راموس نے ہائی اسکول کے طلباء کے لیے انٹرن شپس اور متعدد پروگرامز کے توسیعی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
چانسلر ایولیوس اور مئیر ایڈمز کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلباء کو کام کے تجربات فراہم کرنا اور ان کی کیریئر کی مہارتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پیشہ ورانہ میدان میں کامیاب ہو سکیں۔ یہ پروگرام نیو یارک کے عوامی اسکولوں کے طلباء کو مختلف صنعتوں میں انٹرن شپس کی پیشکش فراہم کرے گا جس سے انہیں حقیقی دنیا کے تجربات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ایڈمز نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں مدد دے گا اور ان کی روزگار کی صلاحیتوں کو بڑھا کر شہر کی معیشت کو مزید مضبوط کرے گا۔