vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا بیٹی کے سسر کو عرب امور کے سینئر مشاورتی عہدے پر تعینات

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی کے سسر مسعد باؤلوس کو عرب امور کے سینئر مشیر کے طور پر تعینات کیا ہے۔

لبنان سے تعلق رکھنے والے مسعد باؤلوس ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے متعدد صنعتوں میں اپنا نام کمایا ہے۔ انہیں عرب دنیا میں اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری کے امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے اور یہ تجربہ انہیں عرب ممالک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ٹرمپ کے اس فیصلے سے سیاسی حلقوں سے مختلف ردعمل سامنے  آئے ہیں۔ جہاں بعض ناقدین نے اس تقرری کو ٹرمپ کی فیملی کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا ہے وہی ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ مسعد باؤلوس کی تقرری ان کے تجربے اور عرب دنیا میں ان کی شناخت کی وجہ سے ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ یہ تقرری ٹرمپ انتظامیہ کے دوران عرب ممالک کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.