vosa.tv
Voice of South Asia!

جسٹن ٹروڈو کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے فلوریڈا کا دورہ

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے ہیں۔

یہ ملاقات ٹرمپ کی کینیڈا پر ممکنہ نئے تجارتی محصولات عائد کرنا کا عندیہ دینے کے بعد ہوئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مضبوط رکھنا اور محصولات کے مسئلے کو سفارتی طور پر حل کرنا ہے۔ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کی تجارت ہوتی ہے البتہ محصولات کی دھمکیاں دونوں معیشتوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف تجارتی تعلقات بلکہ سیاسی اعتبار سے بھی اہم ہو سکتی ہے کیونکہ محصولات کے تنازعے نے شمالی امریکہ میں اقتصادی استحکام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.