کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک کانگریس ارکان کو بم حملوں کی دھمکیاں موصول
کنیکٹی کٹ(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے متعدد ڈیموکریٹک کانگریس ارکان کے اہل خانہ کو بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں نامزد افراد اور ان کی متوقع انتظامیہ کے ارکان کو حالیہ دنوں میں بم دھماکوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ایف بی آئی نے ان دھمکیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جو ان امیدواروں کے اہل خانہ کو دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھمکیاں سیاسی کشیدگی کی علامت ہیں، اور اس بات کا خدشہ ہے کہ ان سے ارکانِ کانگریس کی سیکیورٹی پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔ مقامی اور وفاقی حکام کے مطابق کانگریس ارکان کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ایف بی آئی اور مقامی پولیس مل کر اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔کانگریس کے کئی ارکان نے ان دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو اس حد تک لے جانا ناقابل قبول ہے اور جمہوریت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔