شارپٹن اور ایڈمز کا شہریوں کے لیے تھینکس گیونگ ڈنر کے اہتمام
نیویارک(ویب ڈیسک) میئر ایڈمز اور ریو ایل شارپٹن نے نیشنل ایکشن نیٹ ورک میں خاندانوں کے لیے تھینکس گیونگ ڈنر کا اہتمام کیا۔
معروف سماجی رہنما ریورینڈ ایل شارپٹن اور نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے نیشنل ایکشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام خصوصی تھینکس گیونگ ڈنر کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سینکڑوں خاندانوں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کو ایک خوشگوار ماحول میں تہوار کی خوشیوں میں شامل کرنا تھا۔ میئر ایڈمز نے تقریب کے دوران کہا کہ یہ تہوار کا موقع نہ صرف شکرگزاری کا ہے بلکہ کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بھی ہے۔ ریورینڈ شارپٹن نے اس موقع پر یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن نیٹ ورک ہمیشہ کمیونٹی کی خدمت میں اہمیت رکھے گا۔