نیویارک کو پہلی روبوٹک ڈبل پھیپھڑوں کی پیوند کاری کا اعزاز حاصل
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں ایک طبی پیش رفت ہوئی ہے، جب ایک مریض کی پہلی روبوٹک ڈبل پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی گئی ۔نیویارک کے محکمہ صحت کو دنیا میں پہلا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔گزشتہ ماہ سرجنوں کی ٹیم نے57سالہ خاتون شیرل مارکر کو پھیپھڑوں کا جوڑا دیا جو ایک ڈونر کی جانب سے سرجن کی ٹیم کو فراہم کیا گیا تھا تاکہ خاتون زندگی اچھے طریقے سے بسر کرسکے ۔جس کے بعد این وائے یو لینگون کے سرجیکل ڈائریکٹر سٹیفنی چانگ کی سربراہی میں ساجری کے کرنا طے پایا ،جنہوں نے دنیا کے پہلے مکمل طور پر روبوٹک ڈبل پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کی قیادت کی، جو روبوٹک ہتھیاروں کے استعمال سے بیمار پھیپھڑوں کو ہٹانے اور نئے لگانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ڈاکٹر چانگ نے این وائے یو میں پہلی کامیاب ڈبل پھیپھڑوں کی روبوٹک کامیاب سرجری کرکے دنیا میں مثال قائم کردی۔ڈاکٹر چانگ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ آسان کام نہیں ہے جب آپ روبوٹک سرجری کررہے ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ ہم نے جو ثابت کیا ہے، ہم یہ کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر چانگ کا کہنا ہے کہ این وائے یو لینگون کے سرجنز اپنے آپ کو روبوٹک ٹیکنالوجی کے استعمال پر فخر کرتے ہیں۔این وائے یو کے ٹرانسپلانٹ مریضوں میں سے ایک تہائی روبوٹک آپریشن کے امیدوار ہوں گے۔