vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کےاسکولوں میں 15سو سے زائد پروفیشنلز کی اشد ضرورت

0

نیویارک سٹی پبلک اسکولز حکام نے پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے5دسمبر کو تقریب کا اہتمام کیا،ضرورت مند افراد فوری رابط کریں بصورت دیگر بغیر دعوت نامے کے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہ ہوگی

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک میں محکمہ  تعلیم میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر ہے ۔نیویارک پبلک اسکولز انتظامیہ کو پروفیشنلز افراد کی اشد ضرورت ہے ۔اس حوالے سے انتظامیہ5دسمبر کو پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پروگرام کا اہتمام کررہی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ محکمہ تعلیم کے حکام سے رابط کیا جائے وہ  تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ دیں گے تو اندر داخل ہونے کی اجازت ہو گی، بغیر دعوت نامے کے کسی کو اندر نہیں جانے دیا جائے لہذا محکمہ تعلیم میں کام کی دلچسپی رکھنے والے افراد فوری طور پر رابط کریں۔ یہ نہ ہو کہ موقع چلا جائے۔ ممکنہ درخواست گزاروں کو تقریب میں مدعو کیے جانے کے لیے جمعرات تک آن لائن سروے مکمل کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والوں کے پاس کم از کم ہائی اسکول ڈپلومہ یا جی ای ڈی سرٹیفکیٹ ہونا چائیے۔ انگریزی میں پڑھنے اور لکھنے میں مہارت اور امریکا میں کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔اس پوزیشن کے لیے تنخواہ کی شرح تقریباً176ڈالر فی دن ہو گی  اور اس کے لیے کلاس کے کام میں اساتذہ کی مدد کرنے اور خصوصی طلبہ کی روزانہ کی دیکھ بھال میں مدد شامل ہے۔آن لائن سروے مکمل کرنے کے بعد ممکنہ درخواست گزاروں کو انفرادی دعوت نامہ موصول کرنے کے لیے جمعہ تک تصدیقی ای میل کا جواب دینا ہوگا۔حالیہ یو ایف ٹی سروے کے بعد 474 اسکولوں میں15سو501 زائد پروفیشنل اسامیوں کا پتہ چلا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.