vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر بائیڈن اور خاتون اول کا دورہ نیویارک،سیکورٹی ہائی الرٹ

0

نیویارک (ویب ڈیسک)صدر بائیڈن اور خاتون اول نے اسٹیٹن آئی لینڈ میں فرینڈز گیونگ تقریبات میں شرکت  کی ۔بائیڈن اسٹیٹن آئی لینڈ کے فورٹ واڈس ورتھ میں کوسٹ گارڈ سیکٹر نیویارک میں سروس ممبران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ فرینڈز گیونگ ڈنر کا انعقاد کا بھی اہتمام ہوا۔ صدر اور خاتون اول نے  بعذریعہ سڑک جے ایف کے ہوائی اڈے اور اسٹیٹن آئی لینڈ کا سفر  کیا ہائی پروفائل شخصیات کے دورے کے موقع  پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں بعض سڑکوں کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔جس سےنیویارک  شہر میں ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا ۔فرینڈز گیونگ تہوار کے موقع پر نیویارک سے آبائی علاقوں کو جانے والے افراد کو بھی مشکلات برداشت کرنا پڑی ہیں۔صدر کے دورے کے موقع پرفادر کیپوڈانو بولیورڈ شام 4 بجے سے رات8بجے تک  تقریباً چار گھنٹے کے  لیے بند کردیا گیا ہے۔اس دوران  پارک  میں لوگوں کو داخلہ بھی ممنوعہ تھا۔اسٹیٹن آئی لینڈ بورو کے صدر کے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اطلاع دی گئی  کہ فادر کیپوڈانو بلیوارڈ پیر 25 نومبر کو شام 4 بجے سے تقریباً 8 بجے تک بند  ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام سے  فادر کیپوڈانو بلیوارڈ کے ساتھ پارک این رائیڈز بند تھا منگل کی صبح دوبارہ کھول دیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کی ایک ایڈوائزری کے مطابق عشائیہ میں صدر اور خاتون اول کی فوجی خاندانوں کے ساتھ ملاقات ہوئی اور ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے جائے گی۔ آخری بار صدر نے اسٹیٹن آئی لینڈ کا دورہ 2012 میں کیا تھا، جب براک اوباما نے نیو ڈورپ میں سینڈی کے نقصان کا سروے کیا تھا۔ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن نے اپنی صدارتی مہم کے دوران الگ الگ تقریبات کے لیے ایک ہی دن اسٹیٹن آئی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.