نیویارک پولیس کی منی وین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں نیویارک پولیس کی منی وین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔واقعہ مشرقی نیویارک میں پنسلوانیا ایونیو کے قریب پیش آیا ۔ حکام کے مطابق ٹویوٹا منی وین شمال کی طرف جا رہی تھی جب خاتون وین کی زد میں آگئی ۔خاتون کو بروک ڈیل یونیورسٹی ہسپتال میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور اور منی وین میں سوار ایک مسافر کو بھی مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔