vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کے صوبہ کے پی کے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے38مسافر جاں بحق

0

کے پی کے:پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فائرنگ سے بچی اور خاتون سمیت 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔وزیر اعظم اور صدر پاکستان نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں پر حملے کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.