vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی جانب سے سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ایگزیکٹو لنڈا میک مین وزیر تعلیم کے لیے منتخب

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ممکنہ کابینہ میں لنڈا میک مین کو وزیر تعلیم کے عہدے کے لیے چن لیا ہے۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی سابق اعلیٰ عہدیدار لنڈا میک مین اپنی کاروباری مہارت اور حکومتی تجربے کے لیے جانی جاتی ہیں۔  یہ تقرری ایک غیر معمولی انتخاب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ میک مین کا پس منظر تعلیم سے زیادہ کاروباری دنیا اور انتظامی مہارت پر مشتمل ہے۔ وہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ میں اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی سربراہی کر چکی ہیں، جہاں انہوں نے چھوٹے کاروباروں کی ترقی کے لیے کئی اہم اقدامات کیے تھے۔ جہاں ناقدین اس فیصلے پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا میک مین تعلیمی میدان میں درپیش پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے موزوں ہیں یا نہیں، وہی حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت اور انتظامی مہارت تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ تقرری ٹرمپ کے آئندہ سیاسی منصوبوں کا حصہ ہے اور تعلیمی پالیسی پر ان کے وژن کو اجاگر کرتی ہے۔ لنڈا میک مین کی نامزدگی پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.