نیویارک: ایم ٹی اے بورڈ کی کم ٹول کے ساتھ نئے کونجیشن پرائسنگ پلان کی منظوری
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی بورڈ نے ایک بار پھر کونجیشن پرائسنگ پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحط گاڑیوں پر کم ٹولز عائد کیے جائیں گے۔
یہ منصوبہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور عوامی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے نافظ کیا گیا ہے۔ نئے منصوبے کے تحت، کار ڈرائیوروں کو مین ہٹن کے مصروف علاقوں میں داخل ہونے پر ایک مقررہ ٹول ادا کرنا ہوگا۔ تاہم، اس بار ٹول کی شرح کو کم رکھا گیا ہے تاکہ عوامی ردعمل کو متوازن کیا جا سکے اور لوگوں کو زیادہ مالی دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایم ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اضافی آمدنی شہر کی پبلک ٹرانسپورٹیشن کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی استعمال کی جائے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ درمیانی اور کم آمدنی والے افراد کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے، جبکہ حامیوں کا ماننا ہے کہ یہ شہر کی ماحولیاتی حالت بہتر بنانے اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا ایک مؤثر حل ہے۔ یہ منصوبہ آئندہ چند مہینوں میں نافذ ہونے کی توقع ہے، اور حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ نیویارک سٹی کو ایک زیادہ قابل رہائش شہر بنایا جا سکے۔