vosa.tv
Voice of South Asia!

بین الاقوامی نمائش سٹی اسکیپ گلوبل کا سعودی عرب میں آغاز

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں بین الاقوامی نمائش سٹی اسکیپ گلوبل کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور سمارٹ سٹی منصوبوں کے حوالے سے سٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض کے علاقے ملحم میں سجنے والی نمائش سٹی اسکین گلوبل کا افتتاح سعودی وزیر بلدیات ماجد بن عبداللہ نے کیا۔ نمائش میں ملکی اور غیر ملکی چار سو کمپنیوں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس تعمیراتی منصوبوں اور اسمارٹ سٹی منصوبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی جارہی ہیں نمائش میں سعودی اور دیگر ممالک کے ڈویلپر کی بڑی تعداد بھی شریک ہے نمائش میں 47.9 بلین ڈالرز سے زائد کے معاہدے متوقع ہیں جبکہ سعودی حکام کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار 167.7 امریکی ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کو پورا کر رہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.