ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے وعدے کو پورا کیا جائے، فلیمون یانگ
نیویارک(ویب ڈیسک)اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے سو ارب ڈالر کی سالانہ امداد کے وعدے کو پورا کیا جانا چاہیے،وہ آذر بائیجان میں منعقد کوپ ٹوئنٹی نائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اقوامِ متحدہ کے زیر انتظام ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر آذر بائیجان کی میزبان میں دارالحکومت باکو میں منعقدہ کوپ 29 کانفرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے عالمی برادری کی زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی طرف توجہ دلائی۔ انھوں اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ا س صدی کے اختتام تک زمین کا درجہ حرارت 3 اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے جو موسمیاتی آفات میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انھوں کہا کہ اس کانفرنس کے توسط سے اجتماعی سطح پر سرمایہ کاری کا انتظام کریں تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے زیرِ اثر ترقی پذیر ممالک کی سالانہ امداد کے لیے سو ارب ڈالر کے وعدے کی تکمیل کی جاسکے ۔فلیمون یانگ نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سب سے زیادہ ان ممالک پر پڑیں گے جو پہلے ہی سے کمزور ہیں، ہمیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔