vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: میئر ایڈمز اور پولیس کمشنر کا ‘ڈرون ایس فرسٹ ریسپانڈر’ پروگرام کا آغاز

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز اور عبوری پولیس کمشنر ڈانلن نے شہر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ‘ڈرون ایس فرسٹ ریسپانڈر’ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ڈرونز کا استعمال کرے گی، تاکہ وہ فوری ایمرجنسی واقعات کے مقام پر پہنچ سکیں اور زمین پر موجود اہلکاروں کو حالات کا مکمل جائزہ فراہم کر سکیں۔ میئر ایڈمز نے اس اقدام کو ایک جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر پبلک سیکیورٹی کو بہتر بنانے کا ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے پولیس کو حالات کی جلد معلومات ملیں گی، جس سے فوری طور پر مناسب کارروائی کی جا سکے گی اور عوام کی حفاظت میں اضافہ ہوگا۔ عبوری پولیس کمشنر ڈانلن نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نیو یارک سٹی میں ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیت کو جدید بنانا اور فوری کارروائی کی استعداد بڑھانا ہے۔ یہ ڈرونز ایمرجنسی کے دوران پولیس کے ردعمل کو تیز تر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.