ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کا منایا پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور جشن
نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو پر صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے لیے ری پبلیکن پارٹی کی ٹکٹ پر ڈسٹرکٹ ٹین سے پاکستانی نژاد امیدوار عامر سلطان کی کانٹے دار مقابلے خوشی میں منعقدہ تقریب تلاوتِ کلام پاک سے شروع ہوئی
نیویارک(بیورو رپورٹ)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی نے جشن منایا اور کیک بھی کاٹا۔کمیونٹی نے ری پبلیکن اُمیدوار عامر سلطان کو کانٹنے دار مقابلہ کرنے پر مبارکباد بھی دی۔نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو پر صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے لیے ری پبلیکن پارٹی کی ٹکٹ پر ڈسٹرکٹ ٹین سے پاکستانی نژاد امیدوار عامر سلطان کی کانٹے دار مقابلے خوشی میں منعقدہ تقریب تلاوتِ کلام پاک سے شروع ہوئی
..تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و مردوں نے شرکت کی۔ ڈیموکریٹ امیدوار کے مقابلے میں پاکستانی نژاد عامر سلطان نے 26 ہزار ووٹ حاصل کیے، شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ایوانوں میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی بہت ضروری ہے،ہمیں یقین ہے کہ نوجوان نسل یہ خلاء ضرور پورا کرے گی۔تقریب میں نیویارک پولیس میں پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا اور معروف سماجی شخصیت ناہید بھٹی بھی شریک ہوئیں۔حاضرین سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے حقوق اور کمیونٹی کی موثر نمائندگی کے لیے یہاں کے شہری،ریاستی اور وفاقی سطح کے نہ صرف سیاسی نظام بلکہ انتخابی عمل میں بھی شریک ہونا ہوگا۔تقریب کی میزبان اور نیولائف منارٹی کی چیئر پرسن راحیلہ اسلم اور سینئر رہنما ڈاکٹر سلمیٰ کوثر اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عامر سلطان نے اتنی بھاری تعداد میں ووٹ لے کر یہ ثابت کردیا کہ آئندہ الیکشن میں ان کی جیت یقینی ہوگی۔آخر میں تقریب کے مہمان اور ری پبلکن امیدوار عامر سلطان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی پر سب کے ساتھ مل کر کیک کاٹا.