ٹرمپ کی7 سوئنگ ریاستوں میں برتری
امریکی صدارتی انتخاب 2024 کے نتائج مکمل ہو گئے ,صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے تمام 7 سوئنگ ریاستوں میں کامیابی کے ساتھ انتخابی دوڑ میں نمایاں برتری حاصل کرلی۔ ایریزونا کی سوئنگ ریاست کے نتائج بھی چار روز کے بعد سامنے آئے، جہاں ٹرمپ کو برتری حاصل رہی۔ٹرمپ نے مجموعی طور پر 538 میں سے 312 الیکٹرول ووٹ حاصل کیے، جب کہ ان کی حریف کاملا ہیریس کو 226 ووٹ ملے۔ اس کامیابی کے ساتھ، ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے.ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد، اب ان کی توجہ حکومت سازی پر مرکوز ہو گئی ہے۔ ٹرمپ نے اپنی نئی کابینہ کے لیے کئی اہم شخصیات پر غور شروع کر دیا ہے۔ ان میں معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک، سیاستدان رابرٹ کینیڈی جونیئر، اور انٹرپرینیور وویک راماسوامی کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے وزیر خارجہ کے لیے سینیٹر مارکو روبیو، اور وزیر دفاع کے لیے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجر کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر نئی انتظامیہ کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔