کملا ہیرس کی ہار پر حامیوں کے آنسو نکل آئے
ہیرس ہاورڈ یونیورسٹی میں خطاب نہیں کریں گے۔ٹرمپ کے جیت کے نتائج آنے پر ہیرس کے حامی پریشان رہے اور آنسو نکل آئے اور واچ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے
امریکی کے انتخابات کے نتائج نے سب کو حیران کردیا اور ٹرمپ کی تاریخی کامیابی کو یقینی بنایا ۔جیسے جیسے ریاستوں سے انتخابی نتائج موصول ہورہے تھے ویسے ویسے نتائج کملا ہیرس اور اس کے حامیوں پر بجلی بن کر ٹوٹ رہے تھے ۔کملا ہیرس نے ہاورڈ یونیورسٹی میں اسٹیج سیٹ کیا تھا جہاں پر بڑی اسکرین پر کملا ہیرس کے حامی موجود تھے ۔انتخابی نتائج نے سب کچھ پلٹ کر رکھ دیا اور کملا ہیرس کی ہار پر حامی شور قطار رونے لگے اور مایوس ہوکر واچ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے جبکہ کملا ہیرس ااسٹیج پر خطاب کرنے نہیں آئی اس حوالے سے ہیرس مہم کے شریک چیئر سیڈرک رچمنڈ نے بیان جاری کیا کہ ہاورڈ یونیورسٹی میں واچ پارٹی میں اسٹیج لیا تھا لیکن نائب صدر کملا ہیرس بدھ کی صبح خطاب نہیں کریں گی۔واچ پارٹی میں شریک حامی نتائج آنے پر کمزور پڑتے نظر آئے اور رونے لگے ۔نتائج آنے سے قبل ماحول بڑا خوشگوار تھا ۔ہیرس کے حامی رات کو موسیقی پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے اور ایک دوسرے خوش گیپاں مار رہے تھے لیکن پچھلے تین گھنٹوں کے دوران ہاورڈ یونیورسٹی کا موڈ نم ہوگیا تھا۔یونیورسٹی میں لگی ہوئی اسکرین پر ہیرس کی بجائے ٹرمپ کے حق میں تھے