ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو پچھاڑ دیا،تخت وائٹ ہاؤس کے وارث بن گئے
ٹرمپ نے 279الیکٹوریل ووٹ حاصل کیے،مدمقابل کملا ہیرس224ہی حاصل کرسکی،صدر بننے کے لیے270الیکٹوریل ووٹوٹوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ٹرمپ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور کملا ہیرس کی جیت کا راستہ روک دیا ،جیسے ہی شمالی کیرولینا، جارجیا اور پنسلوانیا کے نتائج ٹرمپ کے حق میں آئے تو ہیرس کی جیت کی راہ بند ہوگئی ۔کملا ہیرس نے بھی لاجواب مقابلہ کیا۔ابھی باضابط اعلان ہونا باقی ہے
فلوریڈا(ویب ڈیسک)امریکی انتخابات کا زور شور بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ختم ہوا ہے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق ٹرمپ نے2079،کملاہیرس نے 224الیکٹوریل ووٹ حاصل کیے۔سینٹ کی51نشستیں ریپبلکن جبکہ42پر ڈیموکریٹک کے حصے میں آئی۔امریکی ہاؤس کی198ریپبلکن جبکہ180ڈیموکریٹک جیتے،اسی طرح گورنر زکی صورتحال دیکھی جائے تو 27گورنر ریپبلکن جبکہ23ڈیموکریٹک جیتے ہیں۔غیر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی میدان میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور50ریاستوں میں سے ابھی تک30ریاستیں فتح کرچکے ہیں۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی صبح سویرے ویسٹ پام بیچ کاؤنٹی کنونشن سینٹر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسٹیج پر آئے اور اپنے حامیوں سے جیتنے کی خوشی میں خطاب کیا ۔ٹرمپ اس وقت اسٹیج پر آئے جب وہ درکار270الیکٹوریل ووٹ سے صرف3ووٹ پیچھے تھے۔ٹرمپ نے کملا ہیرس کی جیت کا راستہ روکا اور فتح کا اعلان کیا کیونکہ شمالی کیرولینا، جارجیا اور پنسلوانیا ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دے چکی تھیں ۔ٹرمپ نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان رکاوٹوں پر قابو پالیا جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ اب یہ واضح ہے کہ ہم نے انتہائی ناقابل یقین سیاسی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ارے، دیکھو کیا ہوا، کیا یہ پاگل نہیں ہے؟ لیکن یہ ایک سیاسی فتح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سیاسی فتح ہے جو ہمارے ملک نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔میں آپ کے 47ویں صدر صدر منتخب ہونے کے غیر معمولی اعزاز پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ٹرمپ نے حامیوں سے کہا کہ انہوں نے ایک نئے امریکہ کے سنہری دور کا آغاز کیا ہے۔ہر شہری اور ہر خاندان کے لیے اور آپ کے مستقبل کے لیے لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے جسم میں جب تک جان ہے میں آپ کے لیے لڑوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ خدا نے ایک وجہ سے میری جان بخشی ہے کیونکہ اپنے ملک کو بچانا اور امریکہ کی عظمت کو بحال کرنا ہے۔ اور اب ہم مل کر اس مشن کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ٹرمپ کے بولنے سے پہلے ان کے بیٹے ایرک نے پردے کے پیچھے اپنے والد کی تصویر شئیر کی ۔سابق صدر کے ساتھ اسٹیج اس وقت بھر گیا۔ جب ان کے ساتھ ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن، ڈانا وائٹ اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ٹرمپ کے رننگ میٹ اوہائیو سین جے ڈی وینس اور ان کا خاندان بھی اسٹیج پر ٹرمپ کے ساتھ تھا۔