نیویارک کا سب سے چھوٹا اسکول مالی مشکلات کی وجہ سے بندش کے خطرے سے دوچار
نیو یارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بیڈفورڈ-اسٹوویسنٹ میں واقع شہر کا سب سے چھوٹا اسکول مالی مشکلات کی وجہ سے بندش کے خطرے سے دوچار ہے۔
حکام کے مطابق یہ اسکول جو اپنے کم تعداد میں طلباء، قریبی کمیونٹی سے مضبوط روابط، اور مخصوص تعلیمی پروگراموں کے لیے جانا جاتا ہے، مالی مشکلات اور کم انرولمنٹ کی وجہ سے بندش کے خطرے سے دوچار ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول کو حالیہ برسوں میں طلباء کی تعداد میں کمی کا سامنا ہے۔ نیو یارک سٹی کے محکمہ تعلیم کے مطابق کم انرولمنٹ والے اسکولوں کے لیے فنڈز کی فراہمی مشکل ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے اسکول کی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔ اس اسکول کے بند ہونے سے علاقے کے والدین اور طلباء میں تشویش پائی جارہی ہے، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ بچوں کو دیگر اسکولوں میں منتقل کرنے سے ان کی تعلیم متاثر ہوں گی۔ کمیونٹی رہنما اور والدین اسکول کی بندش کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اسکول بیڈفورڈ-اسٹوویسنٹ کی کمیونٹی کا اہم حصہ ہے اور اسے بند کرنا مقامی بچوں کے لیے تعلیمی مواقع کو محدود کر سکتا ہے۔ کچھ رہنماؤں نے اسکول کے لیے اضافی فنڈنگ اور انرولمنٹ بڑھانے کے اقدامات کی اپیل بھی کی ہے۔