کونسل کا میئر نیویارک کے زوننگ منصوبے کے مقابلے میں ایک نیا ہاؤسنگ پلان پیش
نیویارک:نیویارک سٹی کونسل نے میئر ایرک ایڈمز کے سٹی آف یس زوننگ منصوبے کے مقابلے میں ایک نیا ہاؤسنگ پلان پیش کیا ہے۔ جس کا مقصد رہائشی سہولتوں کو بہتر بنانا اور کرایوں میں اضافے کو روکنا ہے۔اس منصوبے کے تحت زوننگ قوانین میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں تاکہ کم لاگت والے مکانات کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔منصوبے کا اہم مقصد موجودہ زوننگ میں ترامیم کے ذریعے نئے تعمیراتی منصوبوں کی جلد منظوری کو ممکن بنانا ہے اور کم آمدنی والے افراد کے لیے رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ کرایوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ کونسل کے اس اقدام کو شہر میں بڑھتے ہوئے رہائشی بحران پر قابو پانے کے ایک ضروری اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ میئر ایڈمز کی انتظامیہ اور سٹی کونسل کے درمیان زوننگ قوانین پر جاری اس بحث سے نیویارک کے رہائشیوں کے لیے مستقبل میں ہاؤسنگ کی مزید بہتر اور قابل استطاعت سہولیات فراہم کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ نیویارک کے شہریوں کو توقع ہے کہ اس اقدام سے رہائشی بحران پر قابو پایا جائے گا اور انہیں مستقبل میں مزید بہتر اور قابل استطاعت رہائشی سہولتیں ملیں گی۔