vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض سیزن میں پاکستانی ثقافتی ویک کے تیسرے روز  نوجوانوں کا ہلہ گلہ

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)عالمی ہم آہنگی کا سلوگن لیے سعودی عرب میں ریاض سیزن کے پاکستانی ثقافتی ویک کے تیسرے روز بھی تفریحی سرگرمیاں جاری رہیں معروف سینگر عاصم اظہر نے اپنے گانوں سے نوجوانوں کا خوب جوش گرمایا ۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور سعودی وزارت میڈیا کی جانب سے عالمی ہم آہنگی کے تحت پاکستانی ثقافتی ویک کے تیسرے روز بھی ہزاروں پاکستانی شہریوں نے سویدی پارک کا رخ کیا جہاں سنگر عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور نوجوانوں کو ناچنے پر مجبور کر دیا اس موقعہ پر عاصم اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاض سیزن ایک ایسا اہم تفریحی پلیٹ فارم ہے جہاں تمام ممالک کی ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے اور انہیں اپنے ہم وطنوں کے سامنے گا کر اچھا لگا اور ایسے ایونٹ پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں جبکہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی تفریحی کا اہم ذریعہ بھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.