vosa.tv
Voice of South Asia!

12سالہ طالب علم کی درخواست پر مئیر نیویارک اور چانسلر کا بڑا فیصلہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے ایک12سالہ طالب علم کی بدولت موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کی گئی ہے۔طالب علم کی بدولت شہر کے طلباء اور عملے کو موسم سرما میں اب12دن کی چھٹیاں ملی ہیں۔ہوا کچھ اس طرح کے  رواں سال موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 2 جنوری تک ہونی تھی ۔ کرسمس کی شام منگل کو پڑتی ہے تو ایسے میں طالب علموں اور عملے نے  پیر کے روز 23 دسمبر کو اسکول میں رپورٹ کرنا تھی ۔جس پر 12سالہ لڑکے رائیگنر نے ایک پٹیشن تیار کی اور استدعا کی کہ سال کے آخر میں 23 دسمبر کے کلاس ڈے کو دوسرے دن  میں تبدیل کردیا جائے جو کہ جمعے کا دن بنتا ہے  اور تاریخ 27دسمبر ہے ۔ایسے میں طالب علموں کو 12چھٹیاں مل جائیں گئی ۔طالب علم نے یہ درخواست مئیر نیویارک اسکولز چانسلرز کو ارسال کردی ۔جیسے ہی درخواست مئیر نیویارک کو وصول ہوئی تو انہوں نے چانسلرز کے ساتھ مشاورت کے بعد طالب علم کی درخواست منظور کرلی  ۔جس کے بعد مئیر نیویارک ایرک ایڈمز نے ذاتی طور پر فون کال کرکے طالب علم کو خوشخبری سنائی اور کہا کہ آپ کا آئیڈیا بہت اچھا تھا اور ہم اس آئیڈئیے پر عمل درآمد کررہے ہیں۔میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی پبلک اسکولز کی چانسلر میلیسا ایولیس- راموس نے اعلان کیا کہ 23 ​​دسمبر کو کلاسیں نہیں ہوں گی ۔پورے نیویارک کے اسکولوں میں چھٹی ہوگی۔میئر ایڈمز نے کہا کہ اس تعلیمی سال میں موسم سرما کی چھٹیاں اب ایک دن پہلے23 دسمبر کو شروع ہوں گی تاکہ ہر کوئی اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اضافی وقت  میں لطف اندوز ہو سکے۔ایڈمز نے کہا کہ اس فیصلے سے بچوں کی تعلیم پر کوئی ہرج نہیں پڑے گا، اس لیے ہم پھر بھی مطلوبہ 180 دن کی تدریس کو برقرار رکھیں گے۔ریاست کی 180 دن کی تعلیمی سال کی ضرورت اب بھی پوری کی جائے گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ طلباء کو ان کی ضرورت کا پورا تدریسی وقت ملے تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.