برونکس کی عمارت سے نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں اپارٹمنٹ کی عمارت نوزائیدہ بچی کی لاش ملی۔واقعہ کی فورا اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا ۔جس کے بعد پولیس مکینوں سے بچی کے بارے میں دریافت کیا لیکن اپارٹمنٹ کے رہائشی بچی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں رکھتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس عمارت سے بچی کی لاش ملی ہے اور اردگرد کی عمارتوں کی حاملہ خواتین کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ اصل قصور واروں تک پہنچا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو پھینکنے کی بجائے چرچ کے حوالے بھی کیا جاسکتا ہے یا پھر بغیر نام بتائے ہسپتال میں چھور دیتے۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔