vosa.tv
Voice of South Asia!

بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کا بھارت کا خفیہ دورہ

0

انڈیا:برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیملا نے تخت نشینی کے بعد بھارت کا  پہلاخفیہ دورہ کیا۔ بھارت کی سلیکون ویلی کہلانے والے شہر بنگلور میں ان کا مختصر مدت کا قیام نجی نوعیت کا تھا۔ شاہ چارلس اور ملکہ کیملا تین دن قبل خاموشی سے بنگلور پہنچے۔ شاہ چارلس اور ملکہ کیملا نےتین دن بنگلور کے نواح میں واقع سوکیا انٹرنیشنل ہولسٹک ہیلتھ سینٹر میں قیام کیا۔ انہوں نے دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کی۔ ان تین دنوں میں انہوں نے منظرِعام پر آنے سے مکمل طور پر گریز کیا۔ شاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص ہوچکی ہےاور وہ مغربی اور مشرقی دونوں ہی طریق ہائے علاج اور دواؤں پر بھروسہ کرتے ہیں۔شاہی جوڑا علی الصباح یوگا کی مشقیں کرتا تھا۔ ناشتے کے بعد دوپہر تک شاہ چارلس علاج کے مرحلے سے گزرتے تھے۔سہ پہر کو کچھ دیر آرام کے بعد پھر دواؤں کا سیشن ہوتا تھا۔ اس کے بعد مراقبے کا سیشن ہوتا تھا۔ رات کے کھانے کے بعد شاہی جوڑا رات 9 بجے سو جاتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.