ایودھیا کے رام مندر میں 28 لاکھ چراغ جلانے کی تیاریاں
انڈیا:بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دیوالی کے موقع پر ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر میں 28 لاکھ چراغ روشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کارنامہ کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دریائے سریو کے کنارے 28 لاکھ دیے روشن جلائے جائیں گے جن کی قطاریں رام مندر تک جائیں گی۔ صوبائی اور مرکزی حکومت اس ایونٹ کو زیادہ سے زیادہ شاندار بنانے کے لیے بے تاب ہےکیونکہ اس ایک ایونٹ کے ذریعے ملک بھر کے ہندوؤں میں اپنی پوزیشن بہتر بناکر ووٹ بینک کو مزید مضبوط بنایا جانا ہے۔بی جے پی رام مندر کو پوری دنیا کے ہندوؤں کے لیے مرکزی حیثیت دے کر عام بھارتی ہندوؤں کی نظر میں مذہب کی نجات دہندہ اور ہندو کلچر کی چیمپین بن کر ابھری ہے اور اب اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔