نیویارک اور واشنگٹن میں صدارتی امیدواروں کا آخری پڑاؤ
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکا کے انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اس حوالے سے سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے ۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کا انتخاب کیا ہے جہاں پر وہ اختتامی خطاب کریں گئے ۔ان کا اسٹیج میڈیسن اسکوئر گارڈن ہوگا جبکہ ڈیموکریٹک نائب صدر کملا ہیرس اختتامی خطاب اپنے آبائی شہر واشنگٹن میں دیں گئی۔ٹرمپ مہم کے سینئر مشیر جیسن ملر نے بیان میں کہا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی ہے ۔انہوں نے مختلف ریاستوں میں خطاب کیے ۔اب وہ اختتامی خطاب نیویارک میڈیسن اسکوئر گارڈن پر کریں گئے۔ٹرمپ نے نیویارک میں متوقع خطاب پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور کمانڈوز نے سیکورٹی سنبھالی ہوئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔دوسری جانب کملا ہیرس نے واشنگٹن کا چناؤ کیا ہے وہ منگل کے روز واشنگٹن میں اختتامی خطاب کریں گئی ۔