نیویارک اور نیوجرسی میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ شروع
نیویارک (ویب ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات کی ووٹنگ کے لیے ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے . ریاست نیویارک، نیو جرسی میں ہفتے کے روز ووٹنگ کا پہلا مرحلہ (ارلی ووٹنگ) شروع ہوا جبکہ کنیکٹی کٹ میں بھی ووٹنگ کے ابتدائی مرحلے میں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ریاست نیویارک اور نیوجرسی میں ووٹنگ کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ نوجوان ووٹ دینے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ کنیکٹی کٹ کے گورنر نیڈ لامونٹ ان لوگوں میں شامل ہیں جو پہلے مرحلے میں ووٹ کاسٹ کرنے کا فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کی صبح گرین وچ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے مقامات، انتخابی امیدواروں اور ووٹر کی آخری تاریخ کے بارے میں متعلقہ حکام سے مزید معلومات کریں۔