vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں مفتی محمد سہیل رضا امجدی کا خصوصی خطاب

0

نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک  کے علاقے بروکلین کی جامعہ محمدیہ رضویہ مسجد میں بابرکت اجتماع منعقد  ہوا۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین مفتی محمد سہیل رضا امجدی نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جبکہ نیویارک کی مسلم کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بروکلین کی جامعہ محمدیہ رضویہ مسجد  کے جنرل سیکرٹری محمد ثمر  کےزیر اہتمام منعقدہ پروگرام کا آغاز نماز جمعہ سے قبل ہوا   جس میں نیویارک کی مسلم کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سےہوا ، اور  نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس کے بعد عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین مفتی محمد سہیل رضا امجدی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو اتحاد، تقویٰ، اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے  دعا کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نماز اور دین کی تعلیمات کی پابندی ہر مسلمان کے لیے لازم ہے۔مفتی محمد سہیل رضا امجدی کی رقت انگیز اور بصیرت افروز تقریر کے بعد نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی گئی۔ نماز کی امامت مفتی صاحب نے خود کی اور دعا میں اللہ تعالی سے مسلمانوں کی بہتری، امن و سلامتی، اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔بعد ازاں درود و سلام پڑھا گیا۔اجتماع کے اختتام پر  امتِ مسلمہ کی ترقی ، خوشحالی اور کامیابی کے  لیے دعا کی گئی۔ حاضرین نے محمد ثمر کی  اس نیک کاوش کو سراہا اور ان کی توفیقات میں اضافے کے  لیے  دعا بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.