vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون حملہ

0

اسرائیل:اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ حملے کے وقت موجود نہیں تھے۔ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون میں وزیرِ اعظم کی قیصریہ میں واقع نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے جب ڈرون حملہ ہوا اس وقت وزیر اعظم نتین یاہو اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔یاد رہے کہ حزب اللّٰہ نے گزشتہ روز حماس کے سربراہ یحییٰ ال سنوار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر اب حملے مزید تیز ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.