vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ نے اپنے ہوٹلوں میں سیکرٹ سروس سے 300 فیصد زیادہ چارج کیا، رپورٹ

0

ڈیموکریٹک ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے دوران سیکرٹ سروس سے اپنے ہوٹلوں میں دیگر مہمانوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ چارج کیا۔یہ رپورٹ ٹرمپ کی صدارت کو دنیا کی سب سے بڑی دولت کمانے کی اسکیم قرار دیتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹس سے منظور شدہ حکومتی روزانہ خرچ سے 300 فیصد زیادہ وصول کیا گیا تھا۔رپورٹ میں خاص طور پر ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل واشنگٹن ڈی سی کا حوالہ دیا گیا ہے، جہاں سیکرٹ سروس کے علاوہ دیگر مہمانوں، جیسے غیر ملکی معززین اور کاروباری شخصیات سے بھی بھاری چارج کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کے ہوٹلوں نے ٹرمپ کی صدارت کے دوران تقریباً 150 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی، تاہم کورونا وائرس وبا کے دوران انہیں 70 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ امریکی آئین کے تحت صدر کو اپنی تنخواہ کے علاوہ کسی اور ذرائع سے ادائیگی لینے کی اجازت نہیں ہے، امریکی سابق صدور نے عموماً اپنے کاروباری مفادات سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا، جس کی وجہ سے ان کے دور صدارت میں کاروباری سرگرمیوں پر سوالات اٹھتے رہے۔اس رپورٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2022 میں ٹرمپ نے اپنے واشنگٹن ڈی سی ہوٹل کو فلوریڈا کی ایک سرمایہ کاری گروپ کو فروخت کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.